ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دینے کی تجویز منظورکی

بی جے پی نے پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دینے کی تجویز منظورکی

Thu, 30 Mar 2017 12:21:19    S.O. News Service

لکھنؤ، 29؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر ہوئی عہدیداروں کی میٹنگ میں مرکزی حکومت کی طرف سے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دینے کے تاریخی فیصلے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دینے کے فیصلے پر تجویز کو منظور ی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس انقلابی قدم کی سماج کے سبھی حصوں میں تشہیر اور بی جے پی کی حکمرانی والے ضلع پنچایت، بلاک سمیتی ، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل اور شہری پنچایتوں کی طرف سے منظور کرانے کے لیے ہم سبھی کو شش کرنی ہے۔تجویز میں الزام لگایا گیا ہت کہ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ ملک کی آزادی کے بعد آئین کی روح اور آرٹیکل کے مطابق کانگریس نے اپنے دور حکومت میں پسماندہ طبقات کے لیے کوئی کام نہیں کیا تھا۔آزادی کے بعد کاکا کالیکر کمیشن (1950)اور منڈل کمیشن (1979)کی رپورٹ کے بعد بھی اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔یہی وجہ رہی کہ ملک میں تمام طبقوں کو انصاف کے مکمل موا قع نہیں ملے ۔پارلیمنٹ کی مختلف کمیٹیوں نے بھی بار بار سفارش کی کہ پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی کمیشن کا درجہ دیا جائے۔صوبائی جنرل سکریٹری وجے بہادر پاٹھک نے بتایا کہ اس تاریخی فیصلے سے سماج کے سبھی پسماندہ طبقات کو انصاف ملے گا، قومی ،سماجی اور تعلیمی طورپر پسماندہ طبقات کو اب اس کمیشن کے ذریعہ آئین میں درج فہرست ذات و قبیلے کے برابر ہی حق اس کمیشن کو ملے گا۔طویل عرصے س پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے متوقع فورم حکومت کے اس فیصلے سے ان کو حاصل ہو گا ، یہ کمیشن آئین کے موجود اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقے کو انصاف فراہم کرائے گا۔


Share: